طلحہ محمود فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے ، سید ہدایت اللہ
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر )جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب امیر قائم مقام امیر جمعیت علماء اسلام اور صدر متحدہ مجلس عمل ضلع مانسہرہ سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن دکھی انسانیت کی بے مثال خدمت کر رہی ہے ،
خدمت خلق میں سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن کا کوئی ثانی نہیں ہے ، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مانسہرہ، بفہ ، خاکی بھیرکنڈ، کوٹلی پائیںاوربٹل میں سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن کی جانب سے متاثرین میں ریلیف پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن کے کوارڈینیٹر مولانا سید نزاکت حسین شاہ ، جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود اور دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ طلحہ محمود فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے ، بلاتفریق انسانیت کی خدمت احسن اقدام ہے ، انہوںنے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے جو دنیا کی صورتحال بنی ہوئی ہے
انتہائی تشویشناک ہے ، لاک ڈائون کی وجہ سے عوام کا کاروبار بند ہے لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں، اس سنگین صورتحال کے پیش نظر دکھی انسانیت کی خدمت کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع مانسہرہ کے پسماندہ اور غریب علاقوں میں طلحہ فائونڈیشن سالہا سال سے خدمت کر رہی ہے ۔
لیکن اس مرتبہ ہنگائی صورتحال کے پیش نظر طلحہ محمود فائونڈیشن نے ملک بھر میں کرونا متاثرین کو راشن گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔ اور عزت کے ساتھ انھوں نے عوام کو ریلیف دیا انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کو بہترین عبادت سمجھتی ہے ،
انہوںنے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے جس پر ہم سینیٹر طلحہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوںنے ہماری آواز پر ضلع مانسہرہ کی عوام کو یاد رکھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ سینیٹر طلحہ محمود اسی طرح ہمارے ضلع مانسہرہ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انہوں نے عوام کی خدمت کر کے مثال قائم کی ہے اور عوام کے دل جیت لئے ہیں اس موقع پر مولانا سید نزاکت شاہ نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود فائونڈیشن عوام کی خدمت کرنے کو اپنا شعار سمجھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی درخواست پر مانسہرہ کی عوام کیلئے سینیٹر طلحہ محمود نے ریلیف پیکج بھیجا ہے
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ہم گھر کی دہلیز پر پہنچاتے لیکن ہم نے ایک دن میں ہزاروں لوگوں تک پہنچنا ہوتا ہے اس لئے ہم نے آپ کو یہاں آنے کی زحمت دی ہے اس پر آپ سے معذرت خواہ ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح آپ کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے۔