Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات اور خصوصی ہدایات پر خانیو ال پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات اور خصوصی ہدایات پر خانیو ال پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات اور خصوصی ہدایات پر خانیو ال پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات اور خصوصی ہدایات پر خانیو ال پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

خانیوال. (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کے احکامات اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں خانیو ال پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ا س ضمن میں ایس ایچ او تھانہ کچا کھوہ عدنا ن خورشید نے اپنی ٹیم سب انسپکٹرعبدالرحمن اور سب انسپکٹر حسن اقبال کے ہمراہ بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے

منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات کا اندراج کرلیا۔گرفتارملزمان سے 70لاکھ مالیت کی 21.200کلوگرام ہیروئن اورکارٹیوٹا کرولا سمیت پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کرلی گئیں

۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کچا کھوہ عدنان خورشید کواطلاع ملی کہ منشیات سے لوڈڈ ایک کار ٹیوٹا کرولا نمبری LEH4720تھانہ کچاکھوہ کی حدود سے گزررہی ہے جس پر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے راجہ پیلس کے قریب ملزم عمران ولد رجب علی قوم تھراج سکنہ 20/8Rکو گرفتارکرکے 19کلوہیروئن برآمد

کرکے کارٹیوٹا کرولا قبضہ میں لے لی اسی طرح دوسری کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے نذیر عرف تیراولد گل محمدقوم اعوان سکنہ 38/10Rکو ڈبہ چوک کچاکھوہ سے گرفتارکرلیا اور ملزم سے 2.200کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات زیر دفعہ9Cدرج کرلیے گئے ہیں

جبکہ تیسری کاروائی میں عزیز عباس ولد طاہر عباس قوم ماچھی کو گرفتارکرکے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید برآمد گی متوقع ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا ہے انسانی زندگیوں سے کھلینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘خانیوال پولیس کی جانب سے بلاامتیاز منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ کچا کھوہ او رٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سر ٹیفکیٹ او رنقدانعامات دئیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Exit mobile version