105

آج جو پل رانگو پر بس ایکسڈنٹ کا افسوسناک واقعہ ہوا اس کا وقت 4.50 بتایا جا رہا

آج جو پل رانگو پر بس ایکسڈنٹ کا افسوسناک واقعہ ہوا اس کا وقت 4.50 بتایا جا رہا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) آج جو پل رانگو پر بس ایکسڈنٹ کا افسوسناک واقعہ ہوا اس کا وقت 4.50 بتایا جا رہا ہے۔ لیکن محکمہ انفارمیشن خانیوال کی جانب سے جو اس حادثے کے متعلق جرنلسٹ کو پہلی اطلاع دی گی ہے اس کا وقت 7.15 ہے۔ اس سے بہ خوبی انتظامیہ کی

باہمی کوارڈینیشن اور کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا۔ لگتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب کے ہر فعال قدم کو انکے ماتحت سرکاری ادارے ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ابھی اس بات کی بھی تصدیق نہ ہو سکی ہے کہ آیا ریسکیو اہلکار واقعی بروقت رسپونس ٹائم میں وقوعہ پر پہنچے تھے۔

اسکی حادثے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے کیونکہ 9 انسانی جانیں اس افسوسناک حادثہ میں ضیائع ہوئی ہے۔ سانحہ عبدالحکیم کی طرح جسے پہلے صرف ایکسیڈنٹ قرار دے کر ختم کر دیا گیا تھا اور جو بعد میں ڈکیتی نکلا اس حادثے کی بھی مکمل چیکنگ ہونی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں