Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ خوراک سے باردانہ لے کر خریداری سنٹرز پر گندم نہ لانے والے کاشتکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو سبق سکھانے کیلئے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے محکمہ خوراک سے باردانہ لے کر خریداری سنٹرز پر گندم نہ لانے والے کاشتکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا- اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ خوراک سے لسٹیں طلب کرتے ہوئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ان لسٹوں کیمطابق سخت کارروائی کا ٹاسک بھی دیدیا ہے – انہوں نے
ڈی ایف سی احمد جاوید کو دیہات تک ٹیمیں بھیجے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم محکمہ خوراک کو فروخت نہ کرنے والے کاشتکاروں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے جاری باردانہ کا آخری بیگ تک سنٹرز پر آنے تک کریک ڈائون جاری رکھا جائے انہوں نے مزید کہا ہے

کہ شہری ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں- دریں اثناء گزشتہ روز رات گئے محکمہ خوراک نے سپیشل برانچ کے ہمراہ تحصیل کبیروالا کے علاقہ میں ایک بڑی کارروائی کرکے ذخیرہ کی گئی گندم کے 4 ہزار پی پی بیگز برآمد کرلئے-

Exit mobile version