میاں چنوں تھانہ تلمبہ کی حدود موضع ڈانگرہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل
میاں چنوں (سعید احمد بھٹی) میاں چنوں تھانہ تلمبہ کی حدود موضع ڈانگرہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل مقتول کو 22 رمضان کو قتل کیا گیا بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر کے اندر صندوق میں بند کر کے رکھ دی تھی
نعش کی بدبو پھیلنے پر پڑوسیوں کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ تلمبہ پولیس نے موقع پر پہنچ کو مقتول کی بیوی سے پوچھ گچھ کی تو بیوی نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ مقتولہ کی نشاندہی پولیس نے لاش صندوق سے برآمد کرلی۔ فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔ مبینہ قاتل خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا –