ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے جون میں ناقص کارکردگی والے ڈرگ انسپکٹرز کی جواب طلبی کا حکم دے دیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی نے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے جون میں ناقص کارکردگی والے ڈرگ انسپکٹرز کی جواب طلبی کا حکم دے دیا-انہوں نے یہ بات ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز، محکمہ صحت کے دیگر افسران اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ماہ مئی کے دوران ڈرگ انسپکٹرز نے عطائیوں کی 9 دکانیں سیل کرکے
چالان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوائے- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی جانوں کے دشمنوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں اور ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں انسانیت کے یہ دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں-