Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ شروع کرنے کی منظوری

گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ شروع کرنے کی منظوری

گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ شروع کرنے کی منظوری گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ شروع کرنے کی منظوری

گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ شروع کرنے کی منظوری

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ شروع کرنے کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے یہ منظوری وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پیر کو یہاں ملاقات کے موقع پر دی ۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری

پریس ریلیز کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ ماہ وزیراعظم کی جانب سے منظور کئے گئے اس پیکیج کے تسلسل میں تھی جس میں کووڈ۔19 کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والے 65 ہزار نوجوانوں، ڈیلی ویجرز کی ملک بھر میں شجرکاری میں خدمات حاصل کرنا شامل ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“

شروع کرنے کی منظوری دی۔ اس اقدام کے تحت جنگلی حیات اور شجرکاری کے تحفظ کےلئے 12 قومی پارک بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اس منصوبے پر تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کووڈ۔19

سے متاثرہ افراد کو ملازمت کے مواقع میسر آ سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کے قدرتی وسائل بھی محفوظ ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم ”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو“ کا وزارت کی طرف سے فریقین کے ساتھ مشاورتی عمل مکمل ہونے پر جلد افتتاح کریں گے




Exit mobile version