99

حکومت عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کر رہی ہےزرتاج گل

حکومت عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کر رہی ہےزرتاج گل

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت کوششیں شروع کیں۔زرتاج گل نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور پاکستان میں حالات روز

بروز خطرناک صورت اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ عوام اس وباء کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔تاہم انہیں وباء سے محفوظ رہنے کے لئے وضع کئے گئے رہنما اصولوں اور ضابطہ کار پر عمل کرنا چاہئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں