65

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز کے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز کے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دور دراز کے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ڈاکٹروں و دیگر عملہ کو سختی کے ساتھ حاضری کا پابند بنایا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات بی ایچ یو کوٹ حق نواز والا کے اچانک معائنے کے دوران کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےہسپتال کے

مختلف شعبہ جات ،صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹروں و دیگر عملہ کی حاضری چیک کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں