سی پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کاانعقاد،
راولپنڈی(نوید ملک سٹی رپورٹر)سی پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کاانعقاد،
ضلع بھرکے پولیس افسران کی شرکت،اچھی کارکردگی پرپولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پرسخت سرزنش،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرصدارت کانفرنس ہال سی پی اوآفس میں کرائم میٹنگ کاانعقاد کیاگیا،
کرائم میٹنگ میں سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس ایس پی آپریشنزطارق ولائت،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھرکے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،
میٹنگ میں مقدمات کی چالان ریشو،زیرتفتیش مقدمات،پینڈنگ درخواستوں اورشہریوں کے انصاف کی فراہمی سمیت جرائم پرقابو پانے کے متعلق امور زیر بحث آئے،کرائم میٹنگ میں افسران اورایس ایچ اوز کی اورآل کارکردگی کاجائز ہ لیاگیا،
بہترین کارکردگی اور سپرویژن پر ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کو اعزازی شیلڈ سے نواز ا گیا،عمران خان ایس ڈی پی اونیوٹاؤن اورذوالفقارعلی ایس ڈی پی اوگوجرخان کورابری کے مقدمات میں چالان ریشو زیادہ ہونے
پراعزازی شیلڈ،کامران حمید ایس ڈی پی اوکینٹ کو چوری شدہ گاڑیوں کی ریکوری وبہتر چالان ریشو پراعزازی شیلڈ،انسپکٹر میاں عمران عباس ایس ایچ اوگوجرخان کواشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر،
انسپکٹر جاوید اقبال ایس ایچ اونیوٹاؤن کورابری کے مقدمات میں چالان ریشو زیادہ ہونے پراورسب انسپکٹر وقاص سفیر ایس ایچ اوویسٹریج کوچھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا،
جبکہ زیرتفتیش مقدمات،پینڈنگ درخواستوں اورناقص کارکردگی پرپولیس افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے سی پی اوراولپنڈی نے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیاجائے،
تھانہ میں آنے والے شہریوں کوانصاف کی فراہمی کوہرصورت یقینی بناتے ہوئے پینڈنگ درخواستوں کوبھی کلیئر کیاجائے،
سی پی اوراولپنڈی نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کووارننگ دیتے ہوئے کہاکہ افسران اپنی کارکردگی کوبہتر بنائیں بصورت دیگروہ آئیندہ ہونے والی کرائم میٹنگ میں ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوں گے،
سی پی اونے کورونا وائرس کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے بہترین کارکردگی پرکہاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے،
ڈیوٹی کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیرکوملحوظ خاطر رکھیں،کورونا وائرس کے سلسلہ میں تمام تر حکومتی احکامات پر عملد رآمدکو یقینی بنایاجائے۔