کوٹ رادھا کشن۔ اور گردونواح میں پیٹرول نایاب ہو گیا. عوام پیٹرول کی تلاش میں دربدر. شدید پریشانی کا سامنا
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)پریس کلب۔کوٹ رادھا کشن۔ اور گردونواح میں پیٹرول نایاب ہو گیا. عوام پیٹرول کی تلاش میں دربدر. شدید پریشانی کا سامنا.تفصیل کے مطابق حکومت نے پیٹرول کے نرخ کم کیے
تو پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول بیچنا بند کر دیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. عوام پیٹرول کی تلاش میں ایک سے دوسرے پیٹرول پمپ تک جا رہی ہے لیکن پیٹرول پمپ مالکان پیٹرول بیچنے سے گریزاں ہے. اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لے کر پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنائیں.