کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی کی دعوت پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا دورۂ میانوالی
اسلام آباد( سردار طیب نمائندہ خصوصی)کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی کی دعوت پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا دورۂ میانوالی۔ڈی سی آفس میں کورونا وباء سے متعلق اھم اجلاس میں شرکت کی سیف سٹی میانوالی آفس کا دورہ کیا ماڈل تھانہ سٹی میانوالی کا دورہ کرنے کے
بعد پولیس ریسٹ ھاؤس میانوالی میں کھانا کھایا جہاں محافظ میانوالی ڈی پی او حسن اسد علوی کی جانب سے قاسم سوری کو یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔میانوالی پولیس کی کارکردگی تفصیلی طور پر سننے کے بعد قاسم خان سوری نے تمام معاملات میں سب سے زیادہ تعریف ڈی پی او حسن علوی کی قیادت میں میانوالی پولیس کی کی۔