وزیرتوانائی عمرایوب کاآئی ایس اوسرٹیفکیٹ یافتہ یوروفائیو پٹرولیم مصنوعات کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کاافتتاح
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)توانائی ڈویژن کےوزیرعمرایوب نے آج اسلام آباد میں آئی ایس او سرٹیفکیٹ یافتہ یورو فائیو پٹرولیم مصنوعات کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی سوچ کے مطابق صاف اور سرسبز ماحول کےلئے یورو فور اور فائیو پٹرول ملک میں دستیاب ہوگا، انہوں نے کہاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات سے بچانے کےلئے
صاف ایندھن وقت کا تقاضا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسی طرح کی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں تیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے لاہور، ملتان،پشاور اور کوئٹہ میں قائم کی گئیں۔