حکومت دستیاب وسائل کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے،ڈاکٹرظفرمرزا
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ حکومت دستیاب وسائل کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہرگزرتے روز کے ساتھ مقامی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا
کہ پہلی مرتبہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے سترہ ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں جو اس وباء کی روک تھام کا واحد حل ہے۔