بھارت ہمسایہ ملکوں کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہےدفترخارجہ 94

بھارت ہمسایہ ملکوں کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہےدفترخارجہ

بھارت ہمسایہ ملکوں کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہےدفترخارجہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی Analytical Support and Santions Monitoring Report میں اس موقف کی توثیق کی گئی ہیکہ بھارت کے تعاون کے ذریعے افغانستان سے سرگرم تحریک طالبان پاکستان ، پاکستان سمیت علاقائی ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔آج ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا

کہ پاکستان نے افغانستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردی سے متعلق فہرست کیلئے ایک فہرست تجویز کی ہے جس میں بھارت کے دہشت گردی کے متعدد سہولت کاروں کے

دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت، پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کوغیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام طویل عرصے خصوصا راشٹریہ سیوک سوائم سنگھ سے متاثرہ بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے ظالمانہ لاک ڈاون کے بعد سے سخت مصائب کا شکار ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں