Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چاروں تحصیلوں میں، دکانوں پر کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چاروں تحصیلوں میں مارکیٹس، دکانوں پر کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ ،،نو فیس ماسک نو سروس ،،

کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی پر مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس، دکانوں اوربازاروں میں حکومت کی وضع کردہ ایس او پیز ماس اور سینیٹائرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے

خلاف ورزی کرنے والوں کو ،،کورونا ایکٹ،، کے تحت قید اور جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز فالو نہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں کی

حدود میں مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا جائزہ لیا- انہوں نے دکانداروں کو خود اور گاہکوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی مزید برآں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ایس او پیز پر عملدرآمد بارے تاجروں سے میٹنگز بھی کیں ۔

Exit mobile version