72

کبیروالا اسسٹنٹ کمشنر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کی

کبیروالا اسسٹنٹ کمشنر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کی

کبیروالا (سعید احمد بھٹی) کبیروالا اسسٹنٹ کمشنر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کی اور میٹنگ میں صدر انجمن تاجران دیگربازاروں کے صدورو عہدیداران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے پیدا شدہ صورتحال،لاک ڈاؤن، بازاروں مارکیٹوں

میں ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا نے تاجران کو ہدایت کی کہ بازاروں، دوکانوں، مارکیٹوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں۔کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔تاجران نے افسران کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں