نیب کی شہباز شریف کے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں,صائمہ لیاقت
اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)نیب کی شہباز شریف کے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں,صائمہ لیاقت سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی وصدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین این اے 63 صائمہ لیاقت نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے
و من گھڑت مقدمات بنا کر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, تبدیلی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے جھوٹے کیسوں کا سہارا لے رہی ہے. جس طرح میاں نواز شریف, مریم نواز,حمزہ شہباز, شاہد خاقان عباسی و دیگر لیگی رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا
مگر تبدیلی سرکار کو منہ کی کھانی پڑی اسی طرح میاں شہباز شریف بھی سرخرو ہونگے.صائمہ لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائدین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور سازشی ٹولے کو ہر میدان میں شکست دیں گے. گرفتاریوں اور جھوٹے کیسوں سے ڈرنے والے نہیں.