مڈل ایسٹ میں کچھ لوگ پاکستانیوں کو آزاد ویزہ کے نام پر ورغلا کر مال بٹور رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک 99

مڈل ایسٹ میں کچھ لوگ پاکستانیوں کو آزاد ویزہ کے نام پر ورغلا کر مال بٹور رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

مڈل ایسٹ میں کچھ لوگ پاکستانیوں کو آزاد ویزہ کے نام پر ورغلا کر مال بٹور رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) اوورسیزپاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مڈل ایسٹ میں کچھ لوگ پاکستانیوں کو آزاد ویزہ کے نام پر ورغلا کر مال بٹور رہے ہیں اور پاکستانیوں کو آزاد ویزہ کے نام پر لوٹ کر یہاں لاکر بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں

جس کے بعد وہ پاکستانی یا تو جیلوں میں پڑے سڑ رہے ہوتے ہیں اور یا پھر چھپ چھپا کر برائے نام مزدوری کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جو انکے اور انکے خاندانوں کے لیے دہری ازیت کا باعث ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد ویزہ کا کوئی وجود نہیں، آزاد ویزہ کے نام پر مڈل ایسٹ میں مقیم کچھ افراد معصوم پاکستانیوں کو لوٹ رہے ہیں،

میری پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ آزاد ویزہ کے نام پر بے وقوف نا بنیں اور آزاد ویزہ لیکر مذل ایسٹ نا آئیں کیونکہ یہاں ان افراد کو اس بارے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں قیدوبند کی صعوبتیں بھی شامل ہیں،

لہذا پاکستانی آزاد ویزہ کے نام پر ویزوں کی خریدوفروخت کرنے والے بلیک میلروں سے ہوشیار رہیں اور ویزوں کے رجسٹرڈ اداروں کیساتھ لین دین کریں تاکہ انکا پیسہ بھی محفوظ رہے

اور وہ قانونی طور پر بیرون ملک اپنے خاندان کے لیے باعزت روزگار کماسکیں، کیپٹن عاصم ملک نے حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں موجود سفیر پاکستان سے اپیل کی کہ ایسے افراد کے خلاف فوری ایکشن لیں کیونکہ یہ لوگ ناصرف پاکستان کی بدنامی کا سبب ہیں بلکہ انکی وجہ سے معصوم پاکستانی دیارغیر میں مصیبتوں کا شکار ہوجاتے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں