73

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ایس او پیز فالو نہ کرنیوالی 6 مزید دکانوں کو سیل کردیا-

اس کے علاوہ 30 سے زائد دکانداروں کو 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ کئے گئے – ڈپٹی کمشنر کا کارروائی بارے کہنا ہے کہ دکاندار حضرات کاروبار کے لئے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے کسی دکاندار کو کورونا وائرس کے ذریعے موت بانٹنے کی

اجازت نہیں جا سکتیتاجر برادری ایس او پیز پر عمل در آمد کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے- انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز سے آنیوالے دنوں میں صورتحال بے قابو ہو سکتی ہےاس لئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں