حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے. ضلع ڈیرہ غازیخان میں تاجروں کی مشاورت سے دالوں کی قیمتوں میں دو روپے سے دس روپے فی کلو کمی کر دی گئی. دیگر اشیاء کے نرخ از سر نو متعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر د یاگیا. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے
گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 30سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کیے. دال مسور موٹی دس روپے، دال مسور باریک، دال چنا میں پانچ، پانچ روپے، دال ماش میں دو روپے اور بیسن میں چار روپے فی کلو کمی کی گئی. نئے نرخ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 805روپے، دال چنا موٹی 115روپے فی کلو،دال چنا باریک 110روپے،
دال مسور موٹی 125روپے اور باریک 155روپے، دال ماش دھلی چمن 208روپے اور برما 182روپے، دال مونگ دھلی 255روپے، چنا سفید موٹا 110روپے او رباریک 90روپے، بیسن112روپے، چینی سفید80روپے، برف ساڑھے سات روپے، چاول کرنل کچی اور پکی 135روپے،
چاول کرنل چھوٹی 75روپے، چاول اری چھ 60روپے، سوجی میدہ 52روپے، دہی 80روپے، چھوٹا گوشت چھ سو روپے اور بڑا گوشت 350روپے فی کلو کے نرخ مقرر کیے گئے. سو گرام وزن کی روٹی چھ روپے اور خمیری روٹی سات روپے اور دودھ 75روپے فی لٹر فروخت ہو گا.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سبزی، پھل، گوشت مرغی اور انڈے کا بازار ریٹ روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گا دکاندار مقررہ نرخ سے زیادہ پر اشیاء فروخت نہیں کریں گے
سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں گے خلاف ورزی پر جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے. ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹال فری نمبر080002345 کے علاوہ 0345-4023718، 064-9260347پر اطلاع دے سکتے ہیں