93

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں و دیگر نے محلہ حسنین آباد گلی نمبر 4 میں کرونا کے مزید3 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کردیا

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں و دیگر نے محلہ حسنین آباد گلی نمبر 4 میں کرونا کے مزید3 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کردیا

میاں چنوں (سعید احمد بھٹی سے) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خداداد تارڑ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود پولیس اور ریسکیو 1222 کے ہمراہ محلہ حسنین آباد گلی نمبر 4 میں پہنچ گے۔ محلہ حسنین آباد گلی نمبر 4 میں کرونا کے مزید3 مریض ہونے پر فوری گلی کو سیل کردیا اور کرونا کے مریضوں کو اپنے گھروں میں آئسیولیٹ کر دیا گیا ہے:-

متاثرہ گھروں کے باہر عوام کی آگاہی کے لیے فلیکس آویزاں کردے گے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ متاثرہ فیملی سے 14 دن میل جول نہ رکھا جائے اور احتیاط کریں خود کے لیے اور اپنی فیملی کے لیے تاکہ

ہم سب محفوظ رہ سکیں۔ گلی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ڈس آنفیکشن سپرے میں کردیا گیا ہے:- اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی جب تک عوام انتظامیہ کا ساتھ نہیں دیں گے تب تک ہم اس موذی مرض کو شکست نہیں دے سکتے اور انتظامیہ کا ساتھ دیں خود محفوظ رہیں اور اپنے شہر کو محفوظ رکھیں :-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں