Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ٹڈی دل کے آگاہی پروگرام ،کنٹرول وتدارک ،کی مہم تیز کردی

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ٹڈی دل کے آگاہی پروگرام ،کنٹرول وتدارک ،کی مہم تیز کردی

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ٹڈی دل کے آگاہی پروگرام ،کنٹرول وتدارک ،کی مہم تیز کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے)ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ٹڈی دل کے آگاہی پروگرام ،کنٹرول وتدارک ،کی مہم تیز کردی اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام چک نمبر 30 /10آر میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے فیصل اکرم خان نیازی کی زیر صدارت سیمینار منعقد ہوا

جس میں کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی فراہم کی گئی سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگر ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا مقصود احمد ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک منظور احمد مانگٹ ،سمیت محکمہ زراعت، لائیوسٹاک و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے ٹڈی دل کے آئندہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں اور مواضعات کی سطح پر ضلعی افسران و کاشت کاروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ آئندہ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں تدارک کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گی-_

انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اپنے طور پر بھی کوششیں جاری رکھیں اور سفارش کردہ ادویات کا مقررہ مقدار میں سپرے کریں انہوں نے بتایا کہ عید کے دنوں میں ٹڈی دل کے حملہ کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کا کام جاری ہے تاکہ حملہ کی صورت میں اس کا بروقت تدارک کیا جاسکے ۔ایم پی اے فیصل اکرم خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ حکومت پنجاب ،ٹڈی دل کے تدارک کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کاشتکاروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں وہ ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے تعاون کریں اس موقع پر موجود کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ۔




Exit mobile version