Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کورونا پھیلاؤ،حکومت کا ضابطہ کار پرعملدرآمد کی سختی سے نگرانی کا فیصلہ ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا پھیلاؤ،حکومت کا ضابطہ کار پرعملدرآمد کی سختی سے نگرانی کا فیصلہ ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا پھیلاؤ،حکومت کا ضابطہ کار پرعملدرآمد کی سختی سے نگرانی کا فیصلہ ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) حکومت نے کورونا وائرس سے لوگوں کے تحفظ کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ کار پر عملدرآمد کی سختی سے نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننا لازمی ہے

اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا وائرس کے خلاف انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے وباء کے پھیلائو کو چالیس سے ساٹھ فیصد تک روکنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں ، مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات پر جاتے ہوئے

ماسک پہننا ضروری ہے۔ معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ ضابطہ کار پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف ایک مربوط حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔




Exit mobile version