99

کنٹرول لائن پر بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں،وزیر خارجہ

کنٹرول لائن پر بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں،وزیر خارجہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کی فوری توجہ علاقائی امن میں خلل ڈالنے کی بھارت کے جارحانہ عزائم کی جانب مبذول کرائی ہے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سابق خارجہ سیکرٹریوں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں جن میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ نہتے شہریوں کو گزشتہ دس ماہ سے کرفیو کی آڑ میں بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔اجلاس میں افغان امن عمل، علاقائی امن کی صورتحال اور خارجہ پالیسی کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں