83

لاک ڈائون کامطلب معیشت کی تباہی غریب ممالک کے اندر غربت میں تیزی سے اضافہ ہوا،وزیراعظم

لاک ڈائون کامطلب معیشت کی تباہی غریب ممالک کے اندر غربت میں تیزی سے اضافہ ہوا،وزیراعظم

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے بانیوں میں سے ایک ملک ہے جس نے قواعدوضوابط پرسختی سے عمل درآمدکے ساتھ کوروناوائرس کی وباء پرقابوپایاہے۔وزیراعظم نے اپنے متعددٹوئیٹس میں کہا

کہ لاک ڈائون کامطلب معیشت کی تباہی ہے اور غریب ممالک کے اندر غربت میں تیزی سے اضافہ ہواہے جس میں غریب پِس جاتا ہے جیسا کہ بھارت میں ہوا۔انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایک بارپھراس وباء کی سنگینی کے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنے اورقواعدوضوابط کی اہمیت پرزوردیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ دنیا نے اس وباء کوروکنے کی جوواحدحکمت عملی دریافت کی ہے وہ سمارٹ لاک ڈائون ہے جس کے ساتھ قواعدوضوابط پرعمل کرکے معاشی سرگرمی جاری رکھی جاسکتی ہے۔وزیراعظم نے سول سوسائٹی،ذرائع ابلاغ ،علماء اورٹائیگرفورس سے اپیل کی کہ

وہ اس وباء کی سنگینی سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ ایک طرف عوام کوروناوائرس کی وباء کوسنجیدگی سے نہیں لے رہے اوردوسری طرف واضح طورپرصف اول میں رہ کرخدمات انجام دینے والے ڈاکٹراوردوسرا طبی عملہ ہے جن کی زندگی کوکوروناکی وباء سے

انتہائی خطرہ ہے۔اُدھروزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں پرزوردیاہے کہ وہ ثابت قدمی کے ساتھ اپنی چھپی صلاحیتوں کوسمجھیں اورانہیں بروئے کارلائیں۔اپنے ٹوئیٹراکائونٹ پروزیراعظم نے متعددٹوئیٹس کے ذریعے ایک پیغام میں ایک اردونظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنی زندگی میں اس نظم میں دیئے گئے

پیغام کوسمجھا اوراس پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ پیغام میں بتایاگیا ہے کہ اگرہمارے نوجوان اس پیغام کوذہن نشین کرلیں تواس سے ان کی خدادادصلاحیتیں آشکارہوں گی جوبطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کوعطاء کررکھی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں