میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 7 ایٹ اے آر کا رہائشی 53سالہ طارق محمود کرونا وائرس کے باعث انتقال
میاں چنوں (سعید احمد بھٹی سے) میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 7 ایٹ اے آر کا رہائشی 53سالہ طارق محمود کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 7 ایٹ آر غازی پاندہ کا رہائشی طارق محمود اسلام آباد میں کرونا وائرس کا شکار ہوا
جس کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا مرحوم کو آج اسکے آبائی گاؤں 7 ایٹ آر میں کرونا ایس او پیز کے مطابق نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا طارق محمود کی عمر 53 سال تھی۔۔