ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا مختلف پٹرول پمپس کامعائنہ کیا
کبیروالا (سعید احمد بھٹی سے) پٹرول اور ڈیزل کی خود ساختہ عدم دستیابی کی مختلف عوامی شکایات پر سرائے سدہو، چوپڑہٹہ سمیت تحصیل کبیروالا کے مختلف پٹرول پمپس کامعائنہ کیا،
پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی چیک کی ۔ تمام پٹرول پمپس انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائیں تا کہ اہلیان کبیروالا کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ سرائے سدہو اور چوپڑہٹہ پر ناجائز تجاوزات کا معائنہ کیا راستے میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ختم کرایا گیا ہے اور باقی نا جائز تجاویزین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ناجائز تجاوزات کے خلاف جلد ایک منظم آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔۔ تا کہ نا جائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس بارے کسی بھی کو کسی بھی قسم کی رعائت نہیں دی جائے گی۔ اہلیان کبیروالا سے گزارش ہے کہ انظامیہ کا ساتھ دیں اور خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔