Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں تھرمل سکریننگ کیمپ قائم

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں تھرمل سکریننگ کیمپ قائم

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں تھرمل سکریننگ کیمپ قائم

مہمند(افضل صافی سے)ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی میں تھرمل سکریننگ کیمپ قائم کرکے لوگوں کی سکریننگ شروع کی ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) میر خواض خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد حیات خان آ فریدی کے ہمراہ باقاعدہ طور پر ایک تقریب میں سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کے

ضلعی سیکرٹری فوزی خان مہمند، ڈاکٹر شبیر احمد، کرونا کے انچارج ڈاکٹر رویش خان، ہلال احمر کے سٹاف اور رضاکارز بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر پاکستان مہمند فوزی خان مہمند نے کہا کہ غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال کو آ نے والے تمام افراد کی تھرمل سکریننگ کی جارہی ہے

اور ہائی ٹیمپریچر کے مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹر کے پاس بیجا جاتا ہے تاکہ ان کی ہر مکمل تشخیص کی جائے۔انہوں نے کہا اس کیمپ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلوں ، ماسک اور سینیٹایزر کے استعمال کی آ گاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) میر خواض خان وزیر نے ہلال احمر پاکستان کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا

کہ کیمپ کے انعقاد کا سب سے بڑا مقصد ایسی افراد کی نشاندہی کرنا ہے جو ہائی ٹیمپریچر رکھتے ہوئے ہسپتال داخل ہورہے ہو جو کہ کرونا وائرس کے علامات میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کا یہ تھرمل سکریننگ علاقے میں کووڈ-19 کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں مدد گار ثابت ہو گا۔




Exit mobile version