97

کرونا فری ٹیسٹ میئر اسلام آباد کی ہدایات پر ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی کا یونین کونسلوں کا دورہ

کرونا فری ٹیسٹ میئر اسلام آباد کی ہدایات پر ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی کا یونین کونسلوں کا دورہ

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف سے) اسلام آباد کی جی ایٹ اور جی نائن کی یونین کونسلوں میں این آئی ایچ اور ایم سی آئی کے اشتراک سے کرونا وائرس کے فری ٹیسٹ کیے گئے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے وہاں کادورہ کیا ان کے ہمراہ چیئرمین یونین کونسل۔ ملک سجاد،راجہ وحیدالحسن ،چوہدری منیر اشرف اور ترجمان ایم سی آئی محسن شیرازی بھی تھے

این آئی ایچ کی ٹیم نے ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کی زیر نگرانی عوام کے ٹیسٹ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جی نائن اور جی ایٹ کی یونین کونسلوں میں کرونا کے فری ٹیسٹ بغیر کسی تفریق کے کیے گئے

این آئی ایچ کی ٹیم نے ڈپٹی مئیر ذیشان علی نقوی کی زیر نگرانی عوام کے ٹیسٹ لئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے خالصتاً عوام کی خدمت کے لئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے ہم نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے عوام کے لئے فری ٹیسٹ کا انعقاد کیا یہ نہیں

دیکھا کہ کوئی یونین کونسل تحریک انصاف کی ہے یا پی ایم ایل (ن) کی یا کسی اور سیاسی پارٹی کی ۔ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے لئے ہم نے فری کرونا ٹیسٹ کا انعقاد کیا یہ خالصتاً عوام کی خدمت ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی نے کہا

کہ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ موجودہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے دی گئی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے فری کرونا ٹیسٹ کروائیں ۔ اور اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں ۔جب سے کرونا وائرس کی وبا آئی ہے ہم نے اس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی تھی تاکہ لوگ اس وبا سے محفوظ رہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں