Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع بھر پور حکمتِ عملی پر پیرا ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع بھر پور حکمتِ عملی پر پیرا ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع بھر پور حکمتِ عملی پر پیرا ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع بھر پور حکمتِ عملی پر پیرا ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع بھر پور حکمتِ عملی پر پیرا ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے خط کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کے جاری بیان کے مطابق این سی او سی میں

روزانہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ صوبوں کے ساتھ ملکر فیصلہ سازی کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ این سی سی میں تمام صوبے آزاد کشمیر موجود ہیں۔ وزیراعظم کی سربراہی میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او ایمرو ریجن کا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا

کہ ہم معیشیت کے لحاظ سے کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں آتے ہیں۔ ہماری ابادی کا دوتہائی حصہ روزانہ آمدنی پر گزر بسر کرتا ہے ۔کورونا کی صورتحال کو کو سامنے رکھتے ہوے عوام کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے ہیں ۔

حکومت زندگیوں اور روزگار دونوں کو بچانے ان کے درمیان توازن رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔ہم نے دانستہ طور پر ملک میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور دکانوں مساجد، مار کیٹوں، پبلک ٹرانسپورٹ پر ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیا۔ ماسک پہننے کو پورے ملک میں

لازمی قرار دیا ہے۔ہم نے انتہائی فعال ٹریسنگ ٹیسٹنگ کورنٹاین پالیسی متعارف کرائی جس کے زریعے وایرس کے پھیلاؤ والے علاقوں کی نشاندھی کی جارہی ھے ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت سمارٹ لاک ڈاؤن کے سات سو مختلف مقامات ہیں ۔کورونا کے حوالے سے ہماری حکمت عملی کا ایک

پہلو اپنے صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ ہماری پالیسیاں تحقیق اور تکنیکی اعتبار سے حاصل کیے گئے تجزیات کی بنیاد اورمعیشیت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اقوام متحدہ کے صحت عامہ کا ایک تکنیکی ادراہ ہے۔ صحت کے حوالے سے اور

موجودہ وبا کی روک تھام کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت ہمارے کام کے معترف ہیں یقیناً اس ادارے کا کام صحت کے نقظہ نگاہ سے اپنی تجاویز ڈبلیو ایچ او ممبر ممالک کو پیش کرتا ہے جبکہ حکومتوں کو اچھی فیصلہ سازی تمام بڑے معاملات سامنے رکھنا پڑتے ہیں اور ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔




Exit mobile version