احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ آئندہ ماہ تک جاری رہے گاڈاکٹر ثانیہ 114

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ آئندہ ماہ تک جاری رہے گاڈاکٹر ثانیہ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ آئندہ ماہ تک جاری رہے گاڈاکٹر ثانیہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ آئندہ ماہ تک جاری رہے گا۔ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرمستحق فرد کو اپنے

خاندانوں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کے لئے بارہ ہزار روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹرثانیہ نے کہاکہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغازکے لئے کچھ وقت درکا ہے۔سندھ میں

ریلیف پروگرام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاسب سے زیادہ حصہ مل رہاہے۔انہوں نے واضح کیاکہ احساس پروگرام کوبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ دونوں پروگرام حدود اورطریق ِکارمیں مختلف ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں