112

تحصیل حلیمزی اور یکہ غونڈ میں طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری

تحصیل حلیمزی اور یکہ غونڈ میں طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)تحصیل حلیمزی اور یکہ غونڈ میں طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔احتجاج میں عمائدین کے ساتھ ایم پی اے نثار مومند، ملک جیانزیب خان ۔تاجر برادری اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم پی اے نثار مومنداور ملک جہانزیب خان کا کہنا تھاکہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے،چوبیس گھنٹوں میں دو گھنٹے کے لئے بھی بجلی نہیں دے رہے

۔گھروں اور مسجدوں میں پانی ناپید ہو گیا ہے،بچوں اور بزرگوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے،اہک طرف حکومت کورونا وائرس سے گھروں میں بیٹھنے کا حکم دیتی ہے جبکہ دوسری طرف شدید گرمی اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود واپڈا اپنے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے۔

ڈومیسٹک لائن پر غیر قانونی کوارٹز فیکٹریاں قائم کی گئی ہیں جسکی وجہ سے فیڈر اوور لوڈ ہیں۔اور واپڈا اور فیکٹری مالکان کی ملی بھگت سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واپڈا والے ہمارے حال پرٰ رحم کرکے شیڈول کے مطابق ہمیں بجلی فراہم کرے۔حکومت ایک طرف

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھروں میں بیٹھنے کا حکم دےرہی ہے جبکہ شدید گرمی اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔واپڈا اور انتظامیہ نے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر زمہ داری واپڈا پر ہوگی۔ہمارے مطالبات پر فوری

عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ملک جہانزیب نے اس سلسلے میں واپڈا کے زمہ داروں سے غلنئ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اور انکو ایک شیڈول دیا گیا کہ 24 گھنٹوں میں 6 گھنٹی دیہاتوں کو بجلی فراہم کی جائگی جس میں واپڈا کے زمہ دار اور لوڈ کم کرنے کی کوشش کرینگے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں