ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال کا انسداد تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال کا انسداد تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے – میونسپل کمیٹی کے اسکواڈ نے اکبر بازار ،
لیاقت بازار سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آمدورفت میں رکاوٹ کا بننے والا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا-آپریشن کی قیادت چیف افسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش نے کی-