79

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے بھرپور خصوصی مہم شروع

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے بھرپور خصوصی مہم شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹس نے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے بھرپور خصوصی مہم شروع کر دی ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو آوارہ کتوں کی تلفی کے بعد انہیں

مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی ہے آپریشن کے دوران میونسپل کمیٹی تلمبہ اور کبیروالا نے بیسیوں آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات باعث تشویش ہیں

ضلع میں کسی بھی جگہ پر آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کتے کاٹے کی ویکسین کا اسٹاک بھی وافر مقدار میں موجود ہونا چاہیے-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں