ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنراور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے زیرِ نگرانی کرونا کے مشتبہ افراد کو انکے گھر میں قرنطینہ کیا گیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان چیمہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری کے زیرِ نگرانی چک نمبر 111 ٹین آر میں کرونا کے مشتبہ افراد کو انکے گھر میں قرنطینہ کیا گیا. اور انکے سیمپلز لے کر سرکاری لیبارٹری بھجوا دیے.