Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عطائیوں ،بلااجازت میڈیکل سٹور چلانے اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے 27 کیسز کی سماعت کی گئی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈی نیشن چوہدری مقبول احمد

،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز ،سیکرٹری بورڈ میڈم انیلا سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سماعت کے بعد دو کیسز ڈرگ کوٹ بھجوا دیئے جبکہ 20 عطائیوں اور بلااجازت میڈیکل اسٹورچلانے والوں کو وارننگ اور پانچ کیسز ملتوی کر دیئے جبکہ ایک میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے کےاحکامات دے دئے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس م شیرازی نے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عطائی انسانی جانوں کے دشمن ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ جس جگہ پر کاروبار کر رہے ہو ان دکانوں کو سیل کیا جائے اور ڈرگ انسپکٹرز ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کریں-

Exit mobile version