ترنول پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں میں سی پی او نے نقد انعامات دئیے 91

ترنول پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں میں سی پی او نے نقد انعامات دئیے

ترنول پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں میں سی پی او نے نقد انعامات دئیے

اسلام آباد (اسحاق عباسی سے )ترنول پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے والے افسران و اہلکاروں میں سی پی او نے نقد انعامات دئیے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو شہید کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والے تھانہ ٹیکسلا پولیس کے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

نقد انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او ٹیکسلا ساجد محمود سمیت 04سب انسپکٹرز اور 03کانسٹیبلان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رابری کے مقدمہ میں عبدالحلیم نامی ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے

اسلام آباد ترنول ناکے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد شہید ہوگئے تھے۔ آرپی او راولپنڈی نے تھانہ ٹیکسلا پولیس ٹیم کو خصوصی طور پر اپنے دفتر میں طلب کرکے انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے

انہیں نقد انعامات دئیے اور مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ نقد انعام حاصل کرنے والوں میں ساجد محمود سب انسپکٹر ایس ایچ او ٹیکسلا، ذوہیب عارف ٹی ایس آئی،عثمان عبا س ٹی ایس آئی،معین افضل ٹی ایس آئی،شاہدہ یاسمین لیڈی ٹی ایس آئی،کانسٹیبلان محمد علی،تابش اور بابر شہزاد شامل تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں