83

پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،شبلی فراز

پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،شبلی فراز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کے خلاف تحقیقات کے بعدسخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ پٹرول کی رسدآج مکمل طورپربحال ہوجائے گی۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ قومی اسمبلی کابجٹ اجلاس کل ہوگا جس میں چھیاسی ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کااجلاس تمام قواعدوضوابط کے تحت پیر سے جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کوروناوائرس سے متعلق قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تمام فیصلوں کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا

کہ اپنی اقتصادی صورتحال کے باعث ملک زیادہ عرصہ کے لئے لاک ڈائون کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ امیراورمالی طورپرمستحکم ملک بھی اپنی معیشتوں کاپہیہ چلانے کے لئے نرمی کررہے ہیں۔وفاقی وزیرنے عوام پرزوردیاکہ وہ کوروناوائرس کے پھیلائوکوروکنے کے لئے حکومت کے جاری کردہ قواعدوضوابط پرمکمل عملدرآمدکریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں