91

علی الصبح بائی پاس جہانیاں رفیق گیس سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

علی الصبح بائی پاس جہانیاں رفیق گیس سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) آج علی الصبح بائی پاس جہانیاں رفیق گیس سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کو ایک شہری کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنس آفیسرز 1122 کو فوری امدادی ٹیمیں بھیجنے کے لئے کہا۔ آنا” فانا” ریسکیو ٹیمیں ایکشن کیلئے جائے

وقوعہ پر پہنچی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان کی نگرانی میں کامیاب آپریشن مکمل ہوا۔ اس دوران کوئی جانی نقصان اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ بروقت کاروائی کرانے پر مارکیٹ بہت بڑی تباہی سے بچ گئی ۔جہانیاں شہر کی تمام ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے فوری ایکشن لینے پر تشکر کا اظہار کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں