ڈپٹی کمشنر نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مالکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرانے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون شروع 79

ڈپٹی کمشنر نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مالکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرانے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون شروع

ڈپٹی کمشنر نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مالکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرانے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون شروع

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مالکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرانے ،زائد کرایوں کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا- انہوں نے لاہور موڑ پر خود ناکہ لگا کربسوں ویگنوں میں مسافروں کیلئے

حفاظتی اقدامات اور کرائے ناموں کا جائزہ لیا-سیکرٹری آرٹی اے حنا رحمن اور سی او ایم سی افتخار بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایس او پیز کی خلاف ورزی، اوورچارجنگ پر 3 ٹرانسپورڑرز کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے

والی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی – انہوں نے شہر میں ایک پٹرول پمپ پر سپلائی کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں سے پٹرول کے نرخ بارے دریافت کیا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں