حلقے کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات کے مشن پر گامزن اور 15 ایل کی عوام کیلئے شاندار تحفہ
خانیوال (سعید بھٹی سے) حلقہ PP-209 کی خوش قسمتی ھے کہ جہاں فیصل نیازی جیسا نوجوان اور انتھک سیاستدان اپنے حلقے کی عوام کی محرومیاں مٹانے کیلئے دن رات کوشاں ھے اور وہ اس زمرے میں کافی حد تک کامیاب بھی ھو چکے ھیں فیصل نیازی اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے بل بوتے
اور اپنے زاتی اثررسوخ کی بدولت اپنے حلقے کے لئے کئی ایک ترقیاتی سکیمیں منظور کروانے اورکچھ کے فنڈز جاری کروانے میں بھی کامیاب ھوچکے ھیں اور کرونا وائرس بحران کے باوجود اپنے حلقے کیلئے 3 واٹر فلٹریشن پلانٹ پبلک ہیلتھ سے جبکہ 5 واٹر فلٹریشن پلانٹ آب
پاک منصوبے سے حاصل کرنے میں کامیاب ھو چکے ھیں جبکہ حلقے کی ہر یونین کونسل میں 10کروڑ روپے کی خطیر رقم کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں جن میں سیوریج,نالی سولنگ, ٹف ٹائل اور دیگر سکیموں پر کام کا آغاز بھی ھو چکا ھے جو آنیوالے چند ماہ میں مکمل بھی ہو جائیں گے۔
فیصل نیازی کی سب سے بڑی کامیابی حالیہ بجٹ سیشن کے دوران چوک جمال کے بنیادی مرکز صحت کیلئے ایک کروڑ روپے کی بھاری رقم کی منظوری تھی جس کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی طور پر منظوری دے دی اور اس کے فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں 2014 میں پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کی گئی یہ اہم سکیم صرف عدم دلچسپی کی
وجہ سے کاغذوں کی حد تک محدود تھی جس کے بجٹ سیشن 21-2020 میں باضابطہ طور پر فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں اور آنیوالے چند ہفتوں میں اس پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائے گا یہ یقیناً فیصل نیازی کی خدمت کی سیاست کا عملی ثبوت ھے کہ پچھلے دو سالوں میں حلقے کے
عوام میں مسلسل حاضری اور حلقے کی عوام کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے ترقیاتی سکیموں کی منظوری انکے روشن ویژن کی بہترین عکاس ھے اور 2013 کے انتخابات میں ان کے انتخابی منشور کے مطابق کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پہلا سنہری قدم ھے..