ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر خانیوال
خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ پمپوں کو پٹرول فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کو ضلع میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
انہوں نے یہ بات پٹرولیم کمپنیوں کے نمائندگان اور پٹرول پمپس مالکان سے میٹنگ کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اور پٹرول پمپس مالکان روزانہ کی بنیاد پر سٹاک اور سیل کا ریکارڈ ضلعی
انتظامیہ کو فراہم کرنے کی پابند ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو پٹرول پمپ زائد نرخ وصول کرنے اور پیمانے میں کمی کرنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا-