کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے اسلام آباد میں مزید 6 سیکٹرز سیل نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سب سیکٹرز سمیت مزید 6 سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، آئی ایٹ تھری، فور، آئی ٹین ون اور آئی ٹین ٹو کو آج رات بارہ بجے سیل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا
کہ اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث سیکٹر آئی ایٹ جہاں ایک دن میں دو سو کیس رپورٹ ہوئے اور سیکٹر آئی ٹین جہاں ٹوٹل چار سو کیس ہو چکے ہیں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سیکٹر آئی ٹین، آئی ایٹ، آئی ایٹ تھری اور فور، سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین ٹو کے
رہائشیوں کو 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے جو اپنی اشیائے ضروریہ پوری کر لیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے مذکورہ سیکٹر ز کو سیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو فارمیسی، میڈیکل اسٹورز،
گروسری اسٹورز، بیکریز اور ہسپتال جانے والے افراد کو ایس او پیز کے تحت استثنیٰ دیا جائے گا۔مذکورہ سیکٹرز کو سیل کرنے کے لئے پاک فوج، رینجرز اور اسلام آباد پولیس کی خدمات لی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو سیل علاقوں میں فوڈ سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا
کہ آبادی کے تناسب سے پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ اسلام آباد میں کیے جا رہے ہیں ہر دس لاکھ رہائشیوں کے لیے 38,668 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں سندھ میں تقریباً 6000 ٹیسٹ پنجاب میں اتنی ہی آبادی کے لیے3200 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔اسلام آباد میں ٹیسٹ کی شرح سب سے بہتر، شرح اموات 1% سے کم ہے