ضلع مہمند کے لوئر تحصیل یکہ غونڈ میں ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام اور تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن
مہمند(افضل صافی سے)ضلع مہمند کے لوئر تحصیل یکہ غونڈ میں ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام اور تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا۔تمام دکانیں اور کاروبار بند کردیا۔دکانداروں کا کہنا ہےکہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے انکے کاروبار کو تباہ کردیا ہے۔دکانون میں
پڑی تمام اشیاء خراب ہونے سے مسلسل نقصان کا سامنا ہے۔پچھلے 22 دن سے ظالمانہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے واپڈا اہلکار وں کی ملی بھگت سے ہمارے ڈومیسٹک لائن پر 100 کے قریب غیر قانونی کوارٹز فیکٹریاں لگائی گئی ہیں جن میں بہت زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے جسکی وجہ سے ہمارا فیڈر اوورلوڈ ہوجاتا ہے۔شیڈول کے مطابق ہمارے
ساتھ چھ گھنٹوں کے لیے بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہمیں ایک گھنٹہ بھی بجلی نہیں ملتی۔گھروں اور مسجدوں میں پانی نہ ہونےسے شدید بحران کا سامنا ہے۔شدید گرمی اور کورونا وائرس کے بوجود ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے۔ورسک ڈیم کی موجودگی اور
مہمند ڈیم کی تعمیر ہونے کے باوجود ہم اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے۔گھروں میں بچےاور بزرگ شدید گرمی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے
کہ پچھلے کئ روز کے احتجاج کے باوجود ہمارے ساتھ ظلم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔بار بار یقین دہانیوں کے باوجود ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا جات۔اسلئے ہم شٹر ڈاؤن احتجاج پر مجبور ہوگئے۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر زمہ داری محکمہ واپڈاپر ہوگی۔