تین موٹر سائیکل سوا ر مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی 94

تین موٹر سائیکل سوا ر مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی

 تین موٹر سائیکل سوا ر مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی

خانیوال (سعید بھٹی سے) تین موٹر سائیکل سوا ر مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی ایس ایچ او تھانہ صد ر نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرد یاتفصیل کے مطابق چک نمبر 132 سولہ ایل کے رہائشی اللہ دتہ ولد محمد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا

کہ 5 جون کی رات 11 بجے کے قریب میں تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 112 پندرہ ایل کے قریب آرہا تھا کہ تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلح کے زور پر روک لیا اور من سائل کی جیب سے رقم مبلغ 7 ہزار روپے دو موبائل فون مالیتی 36 ہزار روپے اور موٹر سائیکل سی ڈی

مالیتی 75 ہزار روپے چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے میں نے کال کرکے پولیس کو بلوایا تو نائب محرر تھانہ صدر میاں چنوں نوید گجر نفری کے ہمراہ موقع پر آیا لیکن جب میں نے تحریری درخواست دی تو ایس ایچ او تھانہ صدر نے کہا کہ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کر سکتا

آپ کو پرانی موٹر سائیکل دے دیتے ہیں میری تحریری درخواست کے باوجود ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں نے مقدمہ در ج نہیں کیا میری آر پی اوملتان سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیکر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں