دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے حوالدار ظہور احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع بہاولنگر میں ادا 85

دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے حوالدار ظہور احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع بہاولنگر میں ادا

دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے حوالدار ظہور احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع بہاولنگر میں ادا

بہاولنگر( بیورو رپورٹ)گھوٹکی دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے حوالدار ظہور احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع بہاولنگر میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں رینجرز افسران،

اہلکاروں کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو رینجرز کے چاک وچوبند دستے کیجانب سے سلامی پیش کی گئی بعدازاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی جبکہ ڈی جی رینجرز سمیت دیگر شخصیات کی

جانب سےشہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں گئیں۔
اس موقع پر وطن سے محبت کے جذباتی مناظر نظر آئے اور فضا پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، پاک رینجرز زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ 47 سالہ شہید ظہور احمد کے پسماندگان میں اہلیہ، بزرگ والدہ اور 5 بھائی شامل ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں