ڈاکٹر برداری کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے جانوں کی پے درپے قربانیاں دے رہی،آمیر حیدر خان 147

ڈاکٹر برداری کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے جانوں کی پے درپے قربانیاں دے رہی،آمیر حیدر خان

ڈاکٹر برداری کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے جانوں کی پے درپے قربانیاں دے رہی،آمیر حیدر خان

مردان تحصیل تخت بھائی (شاہ باباحبیب عارف سے )سابق وزیر اعیٰ خیبر پختونخوا اور عوامی نشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر آمیر حیدر خان ہوتی نےبٹگرام سی پیک ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گریڈ 18 میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شاہ عالم کی جسد خاکی کو گھنٹوں روکے رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ ڈاکٹر برداری کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے جانوں کی پے درپے قربانیاں دے رہی ہے۔ جو خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

اسے ھم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا۔ کہ ایسے نازک حالات میں مانسہرہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بٹگرام کے گریڈ 18 میڈیکل آفیسر جو کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے شہید ہوئے انکی میت کو سی پیک پر لے جانے سے روکنے سے سیکیورٹی ادارے کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ عوامی نشنل پارٹی اسے

افسوس ناک طرزعمل کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔ اور اگر اسے واقعات کی ٹھوس بنیادوں پر روک تھام نہ کیگی۔تو اس سے کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کے حوصلے پست ہوجائینگے۔انھوں نےکہا کہ اے این پی اس واقعہ کے بارے اعیٰ سطح پر تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملوث اہل کاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ انھوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں

ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے علاقہ بٹگرام کے عوام اور خاص کر اے این پی کے کارکنوں پر زور دیا۔ کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔ اے این پی ہر صورت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیگی

۔اس بارے مزید غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کریگی۔انھوں نے کرونا کے خلاف فرنٹ پر کام کرنے والے تمام سرکاری و فلاحی اداروں کے کارکنوں کے جزبہ خدمت کو سراہا۔کہ اسے خدمت گاروں کے نام سنہری حروف سے لکھے جائنگے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں