پرائیویٹ اسکولز کے مالکان کے ضلعی انتظامیہ سے خفیہ مذاکرات جاری، 80

پرائیویٹ اسکولز کے مالکان کے ضلعی انتظامیہ سے خفیہ مذاکرات جاری،

پرائیویٹ اسکولز کے مالکان کے ضلعی انتظامیہ سے خفیہ مذاکرات جاری، 
خانیوال (سعید بھٹی سے) پرائیویٹ اسکولز کے مالکان کے ضلعی انتظامیہ سے خفیہ مذاکرات جاری، پرائیویٹ مالکان کا ضلعی انتظامیہ کو نجی اسکولز کو سمارٹ لاک ڈاؤن سے استثنی دینے کا دباؤ، نجی اسکولز میں داخل بچوں کے والدین کا اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق باوثوق زرایع سے معلوم ہوا ہے
کہ خانیوال میں نجی اسکولز کے مالکان ڈی سی خانیوال سے نجی اسکولوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے خفیہ طور پر مذاکرات کررہے ہیں، زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ نجی اسکولز مالکان کی ایسوسی ایشن کے صدر اسلم زار کی قیادت میں نجی اسکولون کے مالکان ڈی سی خانیوال سے رابطے میں ہیں
اور خفیہ طور پر مذاکرات کے دو سے تین دور ہوچکے ہیں- جبکہ نجی اسکولز کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے مجاذ اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے ایک رپورٹ بھی تیار کی ہے جس کے مطابق نجی اسکولز ایس و پی ایز پر عملدرآمد کرکے کورونا سے اسکولز کے عملے اور تعلیم پانے والے
طلباء و طالبات کو کورونا سے محفوظ بناسکتے ہیں جبکہ عملی طور پر ایسا ہونا ناممکن ہے- ماہرین صحت کا کہنا ہے اگر اسکولز کھولے گئے تو ضلع خانیوال میں کورونا کی وبا خطرناک حد تک پھیل جائے گی اور ضلعی حکومت کو نجی اسکولز کے مالکان کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر
ہزاروں بچوں اور سینکڑوں ملازمین کی جانوں سے نہیں کھیلنا چاہیے- جبکہ اسکولز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کورونا کے خاتمے تک نجی اسکولز کھولنے کا سوچے بھی مت- ڈی سی خانیوال آفس سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا-



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں