منظورشدہ پارک کو ختم کرکے اس پر قبضہ کرنے پر ڈویلپر ندیم اشرف اوکاڑہ کے خلاف ایف آئی آر درج 116

منظورشدہ پارک کو ختم کرکے اس پر قبضہ کرنے پر ڈویلپر ندیم اشرف اوکاڑہ کے خلاف ایف آئی آر درج

منظورشدہ پارک کو ختم کرکے اس پر قبضہ کرنے پر ڈویلپر ندیم اشرف اوکاڑہ کے خلاف ایف آئی آر درج

خانیوال (سعید بھٹی سے) تحصیل انتظامیہ میاں چنوں نے علامہ اقبال ٹاؤن میاں چنوں کے فیز ون میں نقشہ میں منظورشدہ پارک کو ختم کرکے اس پر قبضہ کرنے پر ڈویلپر ندیم اشرف سکنہ چک 43/4L اوکاڑہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی مذکورہ ڈیویلپر پارک کی جگہ پر دکانیں تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا

اور بغیر منظوری پلاٹوں کو فروخت کر رہا تھا جس پر چک نمبر 130/ 15L کے رہائشی غلام قادر نے ایک درخواست میونسپل کمیٹی میاں چنوں کو گزاری جس پر میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے موقع پر جا کر ندیم اشرف کو پارک کی ،، ہیت ،،تبدیل کرنے سے روکا اور انفورسمنٹ انسپکٹر نے

الزام علیہ کو چارج شیٹ جاری کر کے ہدایت کی کہ وہ مطلوبہ رقبہ 37 کنال 10 مرلے میونسپل کمیٹی میاں چنوں کو منتقل کر آئے اور پارک کی جگہ سے مٹی وغیرہ ختم کرے مگر الزام علیہ نے ایسا نہ کیا بلکہ الزام علیہ نے سرکاری رقبہ کو اپنا ملکیتی رقبہ ظاہر کرکے فراڈ کیا جس پر الزام علیہ کے خلاف تھانہ میاں چنوں میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں